کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) عوام دوست پارٹی کے سربراہ شاہد آرائیں اورمرکزی کا بینہ نے لینڈ گریبرعبدالغفارقاضی اور ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار افراد کے ایماء پر گلشن ضیاء میں اپنے لیز گھروں پر قبضوں کیخلاف کے ایم سی پر مظاہرے کی قیادت کرنے کی پاداش میں بروکر اورلینڈ مافیا کے سرغنہ جنکا نام لے کر مظاہرین نے انصاف مانگامظلوم افراد جس میں بزرگ بھی شامل ہیں حشمت، سرور، سلیم، حنیف اور فیاض کے خلاف منگھو پیر کے لینڈ گریبر چیئرمین علی نواز بروہی، جمیل ڈائری، کے ایم سی انتظامیہ، فیصل رضوی، عارف قاضی، سہیل مشتاق، حفیظ رند کی پشت پناہی پر منگھو پیر تھانے کو دس لاکھ روپے رشوت دے کر بغیر تحقیقات وجائے وقوع پر جائے بغیر FIR 702/25، 26ستمبر کی تاریخ میں ASIآصف قریشی جس نے تحفہ وصولی رشوت لے کر دفعات 147/148/149/380/324/427لگا کر بے بس مہاجر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کو زیر عتاب کرنے کے ساتھ ساتھ گھٹنے ٹیکنے اور مظاہرے پر حفیظ رند اور غفار قاضی کے پاؤں میں پگڑی رکھنے کی شرط کی واشگاف الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگل کا قانون اور طاقت کے نشے میں بدمست افراد کی سرپرستی کچھ اداروں کے افراد بھی کر رہے ہیں۔ عوام دوست پارٹی نے سابق سٹی ناظم مصطفی کمالکی جانب سے لیز دینے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے متاثرہ افراد کے ساتھ سرد رویہ اور مسظفی کمال کی مخالف لابی کی جانب سے ڈیلنگ کرکے وفود کو مدد نہ کرنے کا مکروہ عمل کرکے اپنی اوقات دکھا دی ہے۔ ہم مہاجروں کی جماعت نہیں ہیں ہم پورے پاکستان میں بسنے والی اکائیوں کی جماعت ہیں اسکے باوجود ہم مہاجر متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک دشمن بلوچستان سے آئے ہوئے افراد جو رات تین بجے متاثرہ خاندانوں کے گھروں میں گھسے بے حرمتی کی۔ انکے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے۔شاہد آرائیں نے کہا کہ ہم خود چل کر آئے ہیں۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور تفصیلات لیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مفاد پرست پارٹی ہے۔ انکے اپوزیشن لیڈر بریف کیس لیڈر کہلاتے ہیں۔ ہم غفار قریشی سے سوال کرتے ہیں کہ اپنا حق مانگنے پر قوم پرستی کی بنیاد پر فتنہ الہندوستان کے کارندوں کے ساتھ ملکر نوٹون کی بھرمار کرکے زمینوں پر قبضے کیا جائز ہیں؟ معاملہ اب یہاں تک نہیں رکے گا۔ ہم اس معاملے کو حساس اداروں تک لیجا رہے ہیں۔سندھ حکومت۔ پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ، کراچی کی قیادت، فیصل رضوی گینگ، میئر کراچی، میونسپل کمشنر،کروڑون روپے بٹور کر نوہزار ایکڑ زمین پر قبضے کے بعد عباس رضا زیدی، معظم قریشی، چا چڑ، عدنان قریشی، ایس ایم جاوید، عارف قاضی کے خلاف عدالت کے زریعے ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ تمام حساس ادارے جواب دیں کہ کرمنل کیسے گلشن ضیاء اور کراچی کی سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں۔ قانون کی رٹ اور ادارے کہاں ہیں؟انہوں نے کہا کہ حالات سے تنگ آکر کسی بھی متاثر فرد نے خودکشی کی اسے ہارٹ اٹیک ہوا تو تو سب کو ایف آئی آر میں نامزدکریں گے۔ ایم کیو ایم کے ایم پی اے ایم این اے۔ چیئرمین اورنگی منگھو پیر۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی قیادت اور پولیس اہلکار اور افسران بھی اس میں شامل کئے جائیں گے۔ اے ایس آئی آصف قریشی کی رشوت ستانی اور دیگر ثبوت بھی مل گئے ہیں۔عوام دوست پارٹی ڈی جی رینجرز اور کور کمانڈر سے اپیل کرتی ہے کہ ایکشن لیں۔ گلشن ضیاء میں لسانی فسادات کی آگ بھڑک سکتی ہے۔ فوری قانون ناٖفذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئیں، متاثرین پر امن رہیں صبر سے کام لیں۔منگھو پیر تھانہ ایف آئی آر واپس لے۔ اب احتجاج ہوا تو سب کراچی کے سچے اسٹیک ہولڈرز بھی انکے ساتھ ہوں گے۔ میئر کراچی کو بلاول بھٹو احتساب کریں جو انتقام کی فطرت سے فرقہ وارانہ اور لسانی آگ کو بھڑکا رہا ہے۔ جس میں فیصل رضوی گینگ اور افضل زیدی میئر کو گمراہ کرکے بندگلی میں لا رہے ہیں۔
98


