حکومت خیبرپختونخوا نے محدود وسائل کے باوجودصفائی ستھرائی کاکام کروادیا

خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات وماحولیات پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت خیبرپختونخوا نے محدود وسائل کے باوجود دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کیلئے صوبے کے تاریخ میں پہلی بار منفرد پروگرام پاک صاف شفاف خیبرپختونخوا کا اغاز کر دیا ہے اور اس پروگرام کے لیے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے فراہمی کے غرض عارضی بنیادوں پر سیاست اور سفارش سی پاک شفا ف طریقہ کار کے تحت قرعہ اندازی زریعے بھرتیوں کا عمل مکمل کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگی میں محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ڈسٹرکٹ ملاکنڈ کے زیر اہتمام پروگرام کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ڈسٹرکٹ ملاکنڈ عمر رحمن خان اور تحصیل چیرمین درگی پیر محمد اسلام خان غازی نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہری علاقوں میں صفائی کے حوالے سے نظام موجود تھا لیکن صفائی کے نظام سے دیہی علاقوں کے عوام اس سہولت سے محروم چلا ارہا تھا اور دیہی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کے صفائی و ستھرائی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت نے دیہی علاقوں کے عوام کو پاک ،صاف و شفاف خیبرپختونخوا پروگرام کا اغاز کر دیا اور اج اس پروگرام کو عملی جامہ پہنا کر باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا اور خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اھم کارنامہ سرانجام دیا جس کی عوامی سطح پر خیر مقدم کیا جارہا ہے پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ میں ویلج کونسلوں کے سطح پر عارضی طور پر عملے کی بھرتی خالصتاّ میرٹ کے بنیاد پر کی گئی ہے اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہوتے ہیں انھوں نے وی سی چیرمین ،سیکرٹریز اور صفائی کے لیے بھرتی کی عملے پر زور دیا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے محکمہ بلدیات ودیہی ترقی کے جانب سے فراہم کردہ مشینری، اور سامان کی حفاظت کرے اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنائیں اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنے علاقہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے صفائی عملے کی ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات وماحولیات پیر مصور خان غازی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ڈسٹرکٹ ملاکنڈ عمر رحمن خان، تحصیل چیرمین درگی پیر محمد اسلام خان غازی نے باقاعدہ فیتہ کاٹ افتتاح کیا اور ویلج کونسلزکے سطح پر صفائی کے عملے موثر بنانے کے لئے درجنوں لوڈر رکشے ،،یونیفارمز، اور صفائی کٹس سیکرٹریز اور چیرمین ویلج کونسلز کے موجودگی میں حوالہ کی اور بتایا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس لیے ھم سب کی فر ض بنتی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی پر خصوصی توجہ دیاجایے اس موقع پر علاقے معززین، منتخب بلدیاتی نمائندوں، سرکاری حکام اور میڈیا کے نمایندوں نے تقریب میں شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں