56

پانی چور مافیا سیاسی پارٹی اور اداروں سے بھی زیادہ طاقتور نکلے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پانی چوروں کے خلاف آواز اٹُھانے پر زکٰوۃ کمیٹی چیئرمین ابراہیم بلوچ کو سنگین نتائج بھگتنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگی،

زکٰوۃ کمیٹی چیئرمین ابراہیم بلوچ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یو سی 11 وارڈ 3 میں کچھ پانی چور مافیا ایک ایک انچ کی تین تین کنکشن لگا کر علاقے کا پانی مزدہ ٹرک اور سوزوکیوں کے ذریعے دن رات فروخت کرنے میں مصروف ہیں،

جس کی وجہ سے پورا علاقہ پانی سے محروم ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ متعدد بار اداروں کو ایپلیکیشن دینے اور نشاندہی کروانے کے باوجود بھی کوئی کاروائی نہ ہونا اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے؟؟

پاکستان پیپلز پارٹی زکٰوۃ کمیٹی چیئرمین ابراہیم بلوچ کا کہنا ہے کہ جب سے میں نے پانی چوروں کے خلاف آواز اٹھائی ہے تب سے مجھےسنگین نتائج بھگتنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اور تب سے میرے گھر کے آگے کچھ مشکوک افراد گھومتے نظر آرہے ہیں،

اور ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ علاقے کے معتبر لوگ ہیں،ان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا فلاں ادارے میں ہے تو کسی کا بھائی فلاں ادارے میں ہے، جو مجھے دھمکا رہے ہیں کہ پانی کے خلاف آواز اُٹھانا چھوڑ دیں ورنہ اپنے ذمہ دار خود ہوں گے،

ابراہیم بلوچ کا کہنا ہے کہ مجھے یا میری فیملی میں سے کسی کو کوئی بھی جانی یا مالی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار یہ پانی چور مافیا ہوں گے، جمّن شیخ،اور گلاب بلوچ،

پاکستان پیپلز پارٹی کے زکٰوۃ کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم بلوچ نے چیئرمین بلاول بٹھو زرداری، اور وزیر داخلہ سندھ سے اپنے تحفظ اور ان پانی چور مافیا کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں