کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی پر غور کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا، سوائے اس کے کہ ان لوگوں کو سزا دوں جو پولیو کے خاتمے کی اپنی قومی ذمہ داری سے پہلو تہی کرتے ہیں۔


