کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی یاد رکھیں دنیا غزہ کےمظلوم عوام کےساتھ کھڑے ہیں،صمود فلوٹیلا کےامدادی کارکنوں کی عدم رہائی کھلی بربریت اور انسانیت سوز ظلم وجبرہے،وزیر اعظم شہباز شریف صمود فلوٹیلا کیامدادی کارکنوں سابق سینیٹر مشتاق احمد،گریٹا تھنبرگ سمیت تمام افراد کی رہائی کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، اسرائیل دنیا کو وہ واحد ظالم وجابر اور مذہبی شدت پسند ہے جس نے انسانیت کی خدمت کو جرم بنادیا ہے، ٹرمپ کا من پسند معاہدہ فلسطین کی آزادی کم اوراسرائیل کوتسلیم کرانے پر زور دے رہا ہے،اسرائیل ناجائز ریاست ہے جس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا،حکمران قائد اعظم محمد علی جناح کے اُصولوں پر گامزن ہوتے ہوئے اسرائیل کو ناجائز ریاست دوٹوک میں قرار دے،دوریاستی منصوبہ فلسطین پر غاصبانہ قبضے پر اسرائیل کو طاقت دے رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں،اسرائیل 1967والی پوزیشن پر جائے اور بیت المقدس سمیت غزہ سے اپنی فوج بلالے بصورت دیگر انجام اسرائیل کی بربادی ہوگا،دنیا میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج اسرائیل سے نفرت کا اظہار اور فلسطینیوں سے یکجہتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی عدم رہائی اور اسرائیل ہٹ دھرمی کی شدید مذمت کرتے ہیں،اقوام متحدہ اسرائیل کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائے،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی عدالت اسرئیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو فوری گرفتار کریں،نیتن یاہو ہٹلر سے بھی بڑا ظالم وجابر ظلاموں کی دنیا کا خطرناک ترین انسانیت دشمن ہے،جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے قحط سالی مسلط کرکے فلسطینیوں کا قتل عام کیا جارہا ہے امداد کیلئے لائنوں میں لگنے والے عوام پر بمباری اسکولوں مساجدوں اسپتالوں پر بمباری معمول بن گئی،فلسطین وغزہ ملیامیٹ کردیا گیا اور اقوام متحدہ عالمی برادری مجرمانہ غفلت اسرائیل کو آکسیجن فراہم کررہی ہے،عالمی قوانین پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا اور انصاف کی بالادستی قائم نہیں کی جاتی تو پھر اقوام متحدہ کا مقصد بے سود ہے،پاکستان سنی تحریک فلسطین کے مظل لم عوام کے ساتھ ہے غزہ کے عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں ہے۔
82


