60

پنجاب اسمبلی میں جائیداد تقسیم کے نئے بل کی منظوری، سول عدالتوں کو اختیارات منتقل

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب اسمبلی نے جائیداد کی تقسیم سے متعلق اہم ترمیمی بل 2025 کو منظوری دے دی ہے، جسے حتمی شکل دینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

نئے بل کے تحت:

زرعی رقبے سے زیادہ تعمیر شدہ حصے والی جائیدادوں کے مقدمات کی سماعت کا اختیار اب سول عدالتوں کو دیا جائے گا

بل میں ‘ڈگری’ کی جگہ ‘پریلیمنری ڈگری’ کی اصطلاح شامل کی گئی ہے

جائیداد میں شریک مالکان کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں عدالت ثالث مقرر کرے گی

اگر شریک مالکان تقسیم پر راضی نہ ہوں تو عدالت خود جائیداد کی تقسیم کا عمل کرائے گی

اس ترمیم سے مخلوط زرعی اور تعمیر شدہ جائیدادوں کے مقدمات میں موجودہ ابہام ختم ہونے کی توقع ہے۔ بل کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ زیادہ تعمیر شدہ رقبے والی جائیدادوں کے مقدمات کی سماعت کا اختیار صرف سول کورٹ کو حاصل ہوگا۔

یہ بل جائیداد کی تقسیم کے مقدمات کے تصفیے کے عمل کو مزید شفاف اور موثر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں