52

پنجاب میں سموگ کے خلاف جامع حکمت عملی، جدید مانیٹرنگ نظام متعارف

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور سموگ سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت ہونے والے سموگ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ماحولیاتی بہتری کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلی بار فضائی معیار ناپنے کا جدید نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں قائم کردہ 38 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنوں کی تعداد بڑھا کر 41 کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ 5 موبائل مانیٹرنگ سسٹمز بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہریوں کو بروقت آگاہی دینے کے لیے ہر 8 گھنٹے بعد ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کیا جائے گا۔ فصلوں کے باقیات جلانے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کسانوں کو 5 ہزار جدید زرعی آلات بشمول سپر سیڈرز فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ہارویسٹر پروگرام متعارف کرانے اور زرعی مشینری کی بین الضلعی منتقلی کی سہولت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، تاکہ کسانوں کو فصلوں کے فضلہ کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے میں مدد مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں