43

“مریم نواز نے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا”، عظمیٰ بخاری کا مخالفین پر تنقید

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے قوم کے سامنے پنجاب کے مفادات کا مقدمہ پوری طاقت اور مؤثر طریقے سے لڑا۔ انہوں نے مخالف سیاسی جماعتوں پر سیلاب متاثرین کے معاملے پر “سیاسی دکانیں” کھولنے کا الزام عائد کیا۔

عظمیٰ بخاری نے جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت میں کہا، “پنجاب اور سیلاب متاثرین پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جو لوگ عملی طور پر متاثرین کے لیے کچھ نہیں کر سکتے، انہیں غیر ضروری زبان درازی سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔”

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو پنجاب کے عوام نے واضح مینڈیٹ دیا ہے اور وہ صوبے کے مفادات کا تحفظ کرنا جانتی ہیں۔ انہوں نے مخالفین پر زور دیا کہ “سیاست کے لیے اور بہت سے مسائل موجود ہیں، سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کریں۔”

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم ہمیشہ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرتی ہے، جبکہ مخالفین فلاحی کاموں پر تنقید کر کے ذرائع ابلاغ میں جگہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں