65

پنجاب کے میڈیکل کالجز کے لیے نئی داخلہ پالیسی منظور، ایم ڈی کیٹ لازمی قرار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں صوبے کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے لیے نئی داخلہ پالیسی منظور کر لی گئی۔

اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے مطابقت:

سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ (Medical and Dental College Admission Test) پاس کرنا لازمی ہوگا۔

اوورسیز پاکستانی شہریوں کے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس 10 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی صورت میں میرٹ لسٹ میں نام آنے پر طلباء کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) میں ایک تہائی فیس جمع کروانی ہوگی۔

UHS متعلقہ پرائیویٹ کالج کو حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یہ فیس منتقل کر دے گا۔

داخلہ لینے والے طلباء باقی فیس براہ راست کالج میں جمع کروائیں گے۔

یہ فیصلے صوبے کے میڈیکل ایجوکیشن سسٹم کو منظم اور شفاف بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں