58

دریائے ستلج کا کٹاؤ جاری، پاکپتن میں ایک گاؤں دریا برد، درجنوں گھر تباہ

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو) دریائے ستلج میں جاری کٹاؤ نے پاکپتن کے علاقے میں تباہی مچا رکھی ہے، جہاں گاؤں سوڈا مکمل طور پر دریا برد ہو گیا ہے جبکہ چک باقر کے 50 سے زائد گھر بھی زمین دھنسنے کے عمل کی زد میں آ گئے ہیں۔

دوسری جانب، دریائے چناب اور ستلج کے سیلاب سے متاثرہ جلالپور پیروالا شہر اور اس کے آس پاس کی درجنوں بستیاں اب بھی سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، جس کے باعث مقامی شہریوں کو گھر واپسی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نوراجہ بھٹہ کے مقام پر شگاف کو بند کرنے کا کام جاری ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے 13ویں روز بھی بند ہے اور ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک ٹریفک کی بحالی کے لیے پانی کے اترنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اسی دوران دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورت حال برقرار ہے، جبکہ ٹھٹہ سجاول پل پر پانی کی سطح میں اضافے کے باعث 10 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔ پانی کی بلند سطح کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور مقامی مکینوں نے حفاظتی بندوں پر پناہ لے رکھی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں