56

پی ٹی اے کی تحقیقات: صارفین کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے لیک نہیں ہوا، ڈارک ویب پر ڈالا گیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے حالیہ ڈیٹا لیک کے واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے نظام سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔

اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والا شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے اور اسے مختلف ذرائع سے اکٹھا کر کے ڈارک ویب پر ڈالا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق، “شہریوں کے کال ڈیٹا ریکارڈز (سی ڈی آر)، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری اور گاڑیوں کی رجسٹریشن جیسا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک جگہ جمع ہی نہیں ہے۔ یہ ڈیٹا مختلف اداروں سے الگ الگ حاصل کیا گیا ہے اور بعد ازاں اسے ڈارک ویب پر ممکنہ طور پر شیئر کیا گیا ہے۔”

پی ٹی اے نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ہائی سیکیورٹی پروٹوکولز نافذ ہیں اور صارفین کی نجی معلومات محفوظ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں