اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “الحمداللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے”۔
بڑی کامیابیوں کا ذکر:
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے ملکی کامیابیوں کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا:
“بھارت پر فتح”
“سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ”
“پاک-امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت”
ہائبرڈ نظام کی کامیابی:
خواجہ آصف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ “ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے”۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام کامیابیاں ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کی جانب اہم قدم ہیں۔
وزیر دفاع کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات نے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا کی ہے۔


