59

پنجاب بھر میں دکانوں کے باہر سامان رکھنے پر مکمل پابندی، 28 ستمبر سے سخت کارروائی کا اعلان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے صوبے بھر کے تمام دکانداروں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ 28 ستمبر سے دکانوں کے باہر سامان رکھنے پر مکمل پابندی ہوگی اور اس کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کارروائی کی تفصیلات:
اتھارٹی کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ مہم کے تحت دکان کے شٹر سے باہر سامان ڈسپلے کرنے والوں کے خلاف فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے، جن میں شامل ہیں:

دکانوں کو سیل کرنا

بھاری جرمانہ عائد کرنا

قابلِ گرفتاری کارروائی

سخت وارننگ:
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ “کسی بھی قسم کی سیاسی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا” اور مداخلت کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ دکانداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری خود لیں کیونکہ بعد ازاں کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوگی۔

شہریوں سے اپیل:
شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ یہ اطلاع دیگر دکانداروں تک ضرور پہنچائیں تاکہ کارروائی سے بچا جا سکے۔ یہ اقدام شہروں میں Footpaths کو صاف اور عوامی راستوں کو بلا روک ٹوک قابلِ استعمال بنانے کے مقصد سے لیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں