62

پاک فضائیہ کے سپاہیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بی ایل ایف کمانڈر دالبندین آپریشن میں ہلاک

دالبندین: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ایک اہم کمانڈر ایڈووکیٹ زبیر احمد کو دالبندین میں ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک کر دیا ہے۔ یہ آپریشن 23-24 ستمبر کی درمیانی شب کامیابی سے انجام دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، زبیر احمد مئی 2025 کے آغاز میں چاغی میں پاک فضائیہ کے دو سپاہیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث تھا۔ وہ بی ایس او پجار کا سابق چیئرمین تھا اور بعد میں چاغی میں بی ایل ایف کا مقامی کمانڈر بن گیا تھا۔

آپریشن کے دوران ملزم نے فائرنگ کی اور بار بار کی وارننگز کو نظر انداز کیا، جس کے بعد جوابی کارروائی میں وہ اور اس کا سہولت کار نثار ہلاک ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے ایک ایس ایم جی، پستول، موبائل فونز اور دیگر ڈیوٹسز برآمد ہوئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زبیر احمد کی ہلاکت خطے میں بی ایل ایف نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، جس سے ان کی کارروائیوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں