44

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں تیزی: اگست میں 13 فیصد سالانہ اضافہ، برآمدات میں 118 فیصد چھلانگ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کے اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے باوجود افغانستان کے لیے ٹرانزٹ ٹریڈ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق اگست 2025ء میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار:

اگست 2025ء میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 10 کروڑ 86 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے

جولائی-اگست 2025ء کے دوران کل ٹرانزٹ ٹریڈ 20 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی

پاکستان کے راستے افغان برآمدات میں 118 فیصد نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا

ماہانہ بنیادوں پر اگست 2025ء میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 8 فیصد اضافہ ہوا

وزارت تجارت کے مطابق یہ اضافہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاہم حکومت اسمگلنگ روکنے کے ساتھ ساتھ قانونی تجارت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں