66

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی ہنگامی مرمت کا کام تیزی سے جاری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی ہنگامی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ تعمیرات و مواصلات کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔

مکمل ہونے والے اہم منصوبے:

لیاقت پور کے علاقے خانگڑھ سے ڈومہ روڈ پر سیلابی پانی سے پڑنے والے شگاف کی مرمت مکمل
احمدپور شرقیہ میں ہیڈ پنجند کے قریب نذرو والی ہٹی تا مکھان بیلہ سڑک کی تعمیر مکمل
علی پور میں سیت پور تا مرہڑی سڑک کے شگاف کی مرمت مکمل
احمدپور شرقیہ میں شندر بھان تا بارے والی سڑک کی تعمیر مکمل

جاری منصوبے:

احمدپور میں چنی گوٹھ روڈ کی تعمیر و مرمت جاری
علی پور میں بستی عظیم شاہ، کل کنول روڈ کی مرمت جاری
علی پور میں شاہی والا روڈ (سلطان پور نزد) پر تیزی سے کام جاری
سلطان پور تا سیت پور سڑک کی تعمیر کے لیے بھاری مشینری تعینات
علی پور تحصیل میں بستی دیسی (سلطان پور نزد) سڑک کی ہنگامی مرمت جاری

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کو برق رفتاری سے مکمل کرکے عوام کی آمد و رفت کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں