56

پاک سوزوکی کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاک سوزوکی کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیرو شی کاوا مورا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ وفد نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 30 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

ملاقات کے دوران پاک سوزوکی کے وفد نے پنجاب حکومت کی سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں کو سراہا۔ ہیرو شی کاوا مورا نے کہا کہ پنجاب کی قیادت نے سیلاب متاثرین کے لیے مثالی خدمات انجام دی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا پامردی سے سامنا کیا۔ بروقت انخلا، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے ذریعے لاکھوں انسانی جانیں بچانے کے ساتھ ساتھ 22 لاکھ مویشیوں کی جان بچائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تھرمل کیمرے اور جدید ٹیکنالوجی نے متاثرین تک رسائی اور انخلا ممکن بنایا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت آنے والے سیلابوں سے قبل ہی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

وفد میں پاک سوزوکی کے جنرل منیجر اخلاق احمد ورک، سید وجاہت اور محمد ذیشان بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں