82

UMT کے ساتھ معاہدے کے تحت 91 اہلکار اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب پولیس نے اپنے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) کے ساتھ معاودے کے تحت پولیس کے 91 ہونہار ملازمین جدید علوم کی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے، جس کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے 5 کروڑ روپے سے زائد کے سکالرشپس فراہم کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ یہ اقدام پولیس فورس کی استعداد کار میں شاندار اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے UMT کے تعاون پر تشکر کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ماڈرن پولیسنگ، سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تربیت حاصل کریں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، اس تعلیمی معاودے کے تحت تعلیمی اخراجات کا 90 فیصد یونیورسٹی جبکہ 10 فیصد پولیس اہلکار خود ادا کریں گے۔

زیر تعلیم اہلکاروں کی تفصیل:
یونیورسٹی میں زیر تعلیم اہلکاروں میں 24 کانسٹیبلز، 18 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز، 11 سینئر سٹیشن اسسٹنٹس، 9 پولیس ٹیکنیکل آفیسرز، 5 سب انسپکٹرز، 5 ڈیٹا انٹری وائرلیس آپریٹرز، 4 ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسرز سیف سٹی، 4 سینئر کمیونیکیشن آفیسرز، 3 ہائی وے پٹرول اہلکار، 3 پولیس ٹیکنیکل آفیسرز، 2 ٹریفک وارڈنز، 1 سینئر ٹیلی کمیونیکیشن آفیسر اور 1 آفس سپرنٹنڈنٹ شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ شہدا، ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے بھی 13 نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ معاودے کیے جا چکے ہیں، جس سے پولیس خاندانوں کی بہتری کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں