69

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے یکم اکتوبر تک آخری موقع

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے یکم اکتوبر 2024 تک کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد حمزہ ہمایوں کے مطابق اس تاریخ کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او اسلام آباد نے بتایا کہ “یکم اکتوبر کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کی گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی، ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ ہم شہریوں کو یکم اکتوبر تک لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔”

ٹریفک پولیس کے مطابق، یہ اقدام شہر میں ٹریفک قوانین کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی قانونی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹریفک پولیس نے لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اضافی کاؤنٹرز کھولنے اور آن لائن سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں