راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) نیشنل ڈیفنس کالج بنگلہ دیش کے آرمڈ فورسز وار کورس کے افسران کا ایک وفڈ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے دورے پر آیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار، دفاعی صلاحیتوں اور میڈیا سے تعلقات کی حکمت عملیوں سے مہمان وفد کو آگاہ کیا۔ دونوں فوجوں کے درمیان باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے پر زور دیا گیا۔
بنگلہ دیشی وفد کے ترجمان نے کہا کہ “یہ دورہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔ ہمیں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا ہے۔”
دورے کے اختتام پر دونوں اطراف میں یادگاری شیلڈز کے تبادلے سے ثقافتی و فوجی تعلقات میں مزید مضبوطی کی امید کی جا رہی ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کے نئے دروازے کھولنے کا باعث بنا۔


