60

ڈرگ کورٹ لاہور کا اہم فیصلہ: بغیر لائسنس ادویات فروشی کے الزام میں حکیم شہزاد کی گرفتاری کا حکم

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈرگ کورٹ لاہور نے غیرقانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے الزامات میں حکیم شہزاد کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے کیس کی سماعت کے دوران حکیم شہزاد کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر یہ احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ڈی پی او کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکیم شہزاد کو گرفتار کرکے 24 ستمبر تک عدالت میں پیش کریں۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق، حکیم شہزاد پر ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے غیرقانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزامات کے مطابق ملزم عوام کی صحت کے ساتھ کھیلتے ہوئے غیرمجاز طریقے سے ادویات کی تشہیر اور فروخت میں ملوث پایا گیا ہے۔

یہ فیصلہ ڈرگ کورٹ کی غیرمعیاری ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوامی صحت کو غیرمجاز ادویات کے ممکنہ خطرات سے بچانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں