52

شناختی کارڈ سے منسلک OTP نظام: اسٹامپ پیپرز کے عمل میں تاریخی اصلاحات

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹامپ پیپرز کے حصول کے عمل میں ایک بڑی اصلاح متعارف کرائی گئی ہے، جس کے بعد اب صارفین کے شناختی کارڈ سے منسلک موبائل نمبر پر OTP (ون ٹائم پاس ورڈ) کے ذریعے ہی اسٹامپ پیپرز جاری کیے جائیں گے۔

نئے نظام کے تحت، اسٹامپ پیپرز لینے کے لیے درکار شناختی کارڈ کا موبائل نمبر سے تصدیقی عمل لازمی ہوگا۔ صارف کو اپنے رجسٹرڈ نمبر پر بھیجے گئے OTP کو درج کرنا ہوگا، تب ہی اسٹامپ پیپرز جاری ہوں گے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد جعلی اسٹامپ پیپرز کے اجرا کو مکمل طور پر روکنا اور دوسرے افراد کے شناختی کارڈ پر ناجائز اسٹامپ پیپرز بنوانے کے امکان کو ختم کرنا ہے۔ یہ قدم شہریوں کے جائز حقوق کے تحفظ اور دستاویزات میں شفافیت لانے کے لیے اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ نظام نہ صرف دھوکہ دہی کے واقعات کو کم کرے گا، بلکہ قانونی معاملات میں دستاویزات کی تصدیق کو بھی آسان بنائے گا۔ اس تبدیلی سے عام شہریوں کو محفوظ اور قابل اعتماد خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں