45

وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی میں کشمیر و فلسطین کی نمائندگی کریں گے

نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)اقوام متحدہ میں آج سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ سربراہی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بطور خاص شرکت کر رہے ہیں۔ یہ اجلاس 77ویں جنرل اسمبلی سیشن کے موقع پر ہو رہا ہے، جس میں وزیراعظم 22 سے 26 ستمبر تک مختلف اعلیٰ سطحی تقریبات میں حصہ لیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم خصوصاً فلسطینی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بین الاقوامی حمایت کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ وہ غزہ میں انسانی بحران، اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقدامات، اور دو ریاستی حل کی فوری بحالی پر زور دیں گے۔

وزیراعظم کے پروگرام میں دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی اور اسلاموفوبیا جیسے عالمی مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنا بھی شامل ہے۔ ان کے دورے کے دوران عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی، جن میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر سے ممکنہ ملاقات بھی شامل ہے۔ یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں فلسطین و کشمیر کو مرکزی اہمیت دینے کے عزم کا عکاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں