واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا نے متعدد مغربی ممالک کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حالیہ اعلانات کو “نمائشی اقدام” قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، واشنگٹن کی ترجیح “سنجیدہ سفارت کاری” ہے نہ کہ علامتی اعلانات۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا کے لیے امن قائم کرنا، اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانا اور یرغمالیوں کی رہائی اولین ترجیح ہے۔
امریکی موقف میں کہا گیا کہ خطے میں حقیقی امن و خوشحالی صرف اس صورت میں ممکن ہے جب حماس کا اثر و رسوخ ختم ہو۔ انہوں نے برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک کے فیصلوں کو “محض نمائشی” قرار دیا۔


