شمالی کوریا(ایچ آراین ڈبلیو)کم جونگ اُن نے امریکا کے لیے ایک واضح شرط رکھی ہے: ایٹمی مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے واشنگٹن کو فوری طور پر جوہری خلع سلاحی کے مطالبے کو ترک کرنا ہوگا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ پیانگ یانگ اپنے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے حق میں ہے، جو اس کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کی “ناقابل تسخیر ضمانت” ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے مثبت تعلقات اور “خوشگوار یادوں” کا بھی تذکرہ کیا، یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ اسی بنیاد پر مستقبل میں بھی بات چیت کے امکانات موجود ہیں۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں سفارتی کوششوں کی بحالی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔


