کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلشن اقبال کے برساتی نالے میں مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر لاپتا ہونے والی خاتون ڈاکٹر کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون ڈاکٹر کے شوہر حسنین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر مشعل کریم کی لاش بہت تلاش کے بعد بھی نہیں مل سکی ہے جب کہ پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں تھانہ مبینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا۔ مدعی نے کہا ہے کہ داماد کے بینک میں کام کرنے والی ملازمہ کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے، حسنین میری بیٹی پر تشدد بھی کرتا تھا، بیٹی نے ذہنی اذیت میں آ کر نالے میں چھلانگ لگائی۔
67


