واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو تجارت کے ذریعے روکا۔ ورجینیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ اب تک سات جنگیں رکوا چکے ہیں ٹرمپ کے مطابق، رواں سال بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع بھی تجارتی دباؤ کے ذریعے حل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے کہا، اگر تم لڑو گے تو ہم کوئی تجارت نہیں کریں گے، اور چونکہ دونوں ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں، اس کے بعد وہ رک گئے۔” امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے امکانات کو بھی ختم کیا جبکہ تھائی لینڈ و کمبوڈیا، آرمینیا و آذربائیجان، کوسوو و سربیا، اور مصر و ایتھوپیا سمیت روانڈا و کانگو کے درمیان ممکنہ جھڑپوں کو بھی روکا۔
64


