83

برطانوی وزیراعظم آج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے

لندن(ایچ آراین ڈبلیو)برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر آج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ اعلان اصل میں اتوار کو ہونا تھا لیکن امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا۔

امریکی صدر کے دورے کے باوجود لیبر پارٹی کی حکومت اپنے فیصلے پر قائم ہے اور اگلے چند روز میں حماس پر پابندیوں کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کو خدشہ تھا کہ اس اعلان پر امریکی صدر اختلاف کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو ریاستی حل پر ہونے والی کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ کانفرنس کل اقوام متحدہ میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ میزبانی میں ہو گی، جس میں 10 ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

اس اقدام کو بین الاقوامی سطح پر فلسطینی ریاست کے تسلیم کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں