61

فرانسیسی صدرمیکرون کی اہلیہ کے جنسیٹائٹرپرافواہوں کا نوٹا

فرانس(ایچ آراین ڈبلیو)صدر ایمانویل میکرون نے اپنی اہلیہ بریجیٹ میکرون کے بارے میں پھیلائی گئی اس شرمناک افواہ کے خلاف امریکی عدالت میں باقاعدہ قانونی جنگ کا اعلان کر دیا ہے جس میں انہیں مرد قرار دیا گیا ہے۔

صدر میکرون کے خاندان کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس کی تردید کے لیے عدالت میں نہ صرف تصویری اور سائنسی شواہد پیش کریں گے بلکہ متعلقہ ماہرین کی گواہی بھی دلائیں گے۔ یہ مقدمہ ریاستہائے متحدہ میں ایک صحافتی پلیٹ فارم اور تجزیہ کار کینڈیس اوونز کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مدعا علیہ امریکی تجزیہ کار کینڈیس اوونز نے اپنے دعوے پر اپنے پورے پیشہ ورانہ کریئر کی ساکھ داؤ پر لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ ان کے وکلا نے عدالت سے میکرون خاندان کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست بھی جمع کرادی ہے۔

یہ معاملہ اب دونوں فریقوں کے درمیان ایک عدالتی جنگ کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کی دنیا بھر میں شدت سے پیروی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں