اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے او رعدالت نے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکارکردیا۔
دوران سماعت فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تو ملزم عمر حیات کاکہناتھاکہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے جس پر فاضل جج افضل مجوکہ نے کہاکہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا ،ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا، کیا کہتے ہیں؟
ملزم نے کہاکہ میرے اوپر جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں، فرد جرم عائد کرنے کے بعدعدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


