51

بھارت میں بینک ملازمہ اور فوجی اہلکار کے درمیان تنازع

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارت میں بینک کی ایک خاتون ملازمہ اور ایک نیم فوجی دستے کے اہلکار کے درمیان ہونے والی تلخ گفتگو سماجی میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے معاشرتی اخلاقیات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں خاتون بینک ملازمہ نے ایک مقروض فوجی اہلکار کو انتہائی تکلیف دہ اور توہین آمیز جملے کسے۔ انہوں نے اہلکار کو “جاہل” قرار دیتے ہوئے کہا، “اگر تم پڑھے لکھے ہوتے تو تمہیں سرحد پر نہ بھیجا جاتا۔”

خاتون نے مزید گستاخی کرتے ہوئے کہا، “دوسروں کا مال ہڑپ نہ کرو، اسی لیے تمہارے بچے معذور پیدا ہوتے ہیں۔” جب فوجی اہلکار نے جوابی بات کہنے کی کوشش کی تو خاتون نے کہا، “تم مجھے کیا سبق سکھاؤ گے؟ میری فیملی کا بھی فوج سے تعلق ہے۔ تم قرض پر جی رہے ہو اور مجھے سکھاؤ گے؟”

یہ واقعہ ایک بینک میں پیش آیا، جہاں فوجی اہلکار قرض کے معاملے پر بات چیت کرنے آیا ہوا تھا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سماجی میڈیا پر خاتون کے رویے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور فوجیوں کے ساتھ سلوک پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ناظرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ معاشرے میں اخلاقی اقدار کے زوال کی عکاسی کرता ہے، خاص طور پر ان افراد کے ساتھ جو ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔

اس واقعے کے بعد مقامی حکام نے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ بینک انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں