51

سعودی دفاعی معاہدہ کئی ماہ کی محنت کا نتیجہ ہے، دیگر ممالک کی شرکت ممکن، اسحاق ڈار

لندن(ایچ آراین ڈبلیو) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ کئی ماہ کی محنت اور مذاکرات کا نتیجہ ہے، جو یکدم طے نہیں پایا۔ انہوں نے یہ بات لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ درحقیقت پہلے سے موجود دفاعی تعاون کے فریم ورک ہی کی توسیع ہے۔ دیگر ممالک کی ممکنہ شرکت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ “اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تاہم کچھ ممالک اس میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔”

سعودی عرب کے تعاون پر روشنی:

ڈار نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے

کرنٹ کرائسز اور آئی ایم ایف پیکج کے حصول میں سعودی حمایت کو کلیدی قرار دیا

دونوں ممالک اس دفاعی معاہدے سے خوش ہیں اور باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں

انہوں نے خصوصاً اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پر پابندیوں کے مشکل دور میں سعودی حکومت نے بھرپور حمایت کی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاک-سعودی دفاعی معاہدے نے خطے میں نمایاں سیاسی اور فوجی تبدیلیوں کا آغاز کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں