52

صحت کے شعبے میں تاریخی معاہدہ: پاکستان اور فلسطین نے باہمی تعاون کا راستہ ہموار کر دیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو): پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں جامع تعاون کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان طبی تعاون کو نئی راہیں کھلیں گی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور فلسطین کے سفیر احمد جید نے وزارت صحت میں منعقدہ ایک تقریب میں اس تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری صحت حامد یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ سمیت اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر اعلان کیا کہ معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اگلے 30 دنوں کے اندر “پاکستان-فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ” قائم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ ورکنگ گروپ دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔”

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک درج ذیل شعبوں میں باہمی تعاون کریں گے:

انٹرونشنل کارڈیالوجی

آرگن ٹرانسپلانٹ

آرتھوپیڈک سرجری

اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ

برن اینڈ پلاسٹک سرجری

اس کے علاوہ متعدی امراض، آنکھوں کے امراض، فارماسیوٹیکل شعبہ اور مشترکہ طبی تحقیق کو بھی اس تعاون کا حصہ بنایا جائے گا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان طبی سائنس کے شعبے میں مشترکہ ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں