55

پنسلوانیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، تین ہلاک

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) پنسلوانیا کے یارک کاؤنٹی میں ایک مسلح شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے ایک کیس کی تحقیقات کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ قریب موجود پولیس یونٹوں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

حکام نے تصدیق کی کہ زخمی دو اہلکار اب بھی تشویشناک حالت میں ہیں اور انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ مشتبہ شخص کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ تفصیلات جاری تحقیقات کے بعد جاری کی جائیں گی۔

اس دل دہلا دینے والے واقعے نے امریکہ میں بڑھتے ہوئے اسلحہ کے بحران کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے جہاں شہریوں اور پولیس اہلکاروں دونوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان لیوا خطرات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں