46

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو محتاط رہنے کا پیغام دیدیا

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کےدوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیتےہوئے کہا کہ قطر کے ساتھ خاص تعلقات ہیں اور قطرکے امیر عظیم رہنما ہیں۔ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے ان کا کیا پیغام ہے؟

جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں