55

پنجاب حکومت نے سیلاب سےمثاتراسکولوں کی بجالی کیلئے50 کروڑروپےکےفنڈزمنظورکرلیا

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت پنجاب نے سیلاب سے مثاتر اضلاع کےاسکولوں کے بجالی کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کرلیا ہیں،شدید نقصان والے سکولوں پر 3 لاکھ جزوی سکولوں کو 2 لاکھ دئیے جائے گئے،ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن چیئرمین ملک شعیب اعوان بات چیت کرتےہوئےکیاانہوں نےکہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کی ھدایت پر سیلاب زدہ اضلاع کے سرکاری سکولوں جوسیلاب میں شدید متاثرہوئے ہیں انکی فوری بجالی کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کئے گئے ہیں، ملک شعیب اعوان نےبتایا کہ سیلاب سےمتاثرہ سکولوں کی بحالی کیلئےپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے50کروڑکےفنڈزمنظورکرلیے۔ جس سےشدیدنقصان کاشکار ہو نیو الے سرکاری سکولوں کو 3لاکھ روپے اور جزوی نقصان والے سکولوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ ملک شعیب اعوان نے بتایا کہ اس کےعلاوہ معمولی نقصان والےسکولوں کو1لاکھ روپےفراہم کیےجائیں گے۔مکمل طورپرمنہدم سکولوں میں2کمروں کی تعمیر کیلئے خصوصی فنڈ زفراہم کیےجائیں گے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن چیئرمین ملک شعیب اعوان کا کہنا ہے کہ سیلاب سےمتاثرہ پیف سکولوں کا سروے جاری ہے، سروے آئندہ ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا سروے کی بنیادپرمتاثرہ سکولوں کی بحالی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں