اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)دفتر اور آن لائن شکایتی پورٹل بھی قائم کردیا گیا ہے، وزیرِتجارت جام کمال نے کمیشن کو کاروباری برادری کے لیے امید کی کرن اور ملکی تجارت کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کاروباری طبقے کے لیے شفاف، تیز اور مؤثر بااختیار نظام پاکستانی اور بیرونی کمپنیوں کے درمیان تنازعات کے حل میں نیا باب ثابت ہوگا۔ جام کمال کا کہنا تھا کہ منصوبہ پچھلے 10 سال سے کاغذوں پر موجود تھا لیکن بدقسمتی سے اب تک اسے عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا تھا


