55

غزہ میں‌ قابض اسرائیلی فوج نے صرف ایک روز میں مزید 16 بڑی عمارتوں کو تباہ کردیا

غزہ (ایچ آراین ڈبلیو) غزہ میں بلند عمارتوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، قابض اسرائیلی فوج نے صرف ایک روز میں مزید 16 بڑی عمارتوں کو تباہ کردیا۔

غزہ شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ روز 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

فلسطینیوں پر بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت نہ رک سکی ، صیہونی فوج نے کل صبح سے اب تک مزید 53 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 64 ہزار 871 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار 610 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے اعتراف کیا کہ اسرائیل نے وحشیانہ حملوں میں غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی 22 لاکھ آبادی میں سے 10 فیصد سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

——-
انسانی حقوق کی آگاہی کو سپورٹ کریں۔

ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور امتیازی سلوک کو ہوا دینے والے قوانین کے خلاف زور دیتا ہے۔ آپ کا عطیہ مدد کرتا ہے:

مذہبی آزادی اور شہری حقوق کو متاثر کرنے والی پالیسیوں کی نگرانی کریں۔

تعصب سے پاک جامع کمیونٹیز کی وکالت کریں۔

عوام کو غلط معلومات سے آگاہ کریں۔

انصاف اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے HRNW کے ساتھ کھڑے ہوں۔ سب کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آج ہی عطیہ کریں۔

عطیہ کرنے کا لنک: hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں