اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے افغان سفیر سے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا۔
ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔
افغان سفیر نے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان شہریوں کے انخلاسے متعلق بھی گفتگو ہوئی اور وزیراعلیٰ پختونخوا کا کہنا تھاکہ حکومت افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کاواحدذریعہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں
——-
انسانی حقوق کی آگاہی کو سپورٹ کریں۔
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور امتیازی سلوک کو ہوا دینے والے قوانین کے خلاف زور دیتا ہے۔ آپ کا عطیہ مدد کرتا ہے:
مذہبی آزادی اور شہری حقوق کو متاثر کرنے والی پالیسیوں کی نگرانی کریں۔
تعصب سے پاک جامع کمیونٹیز کی وکالت کریں۔
عوام کو غلط معلومات سے آگاہ کریں۔
انصاف اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے HRNW کے ساتھ کھڑے ہوں۔ سب کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آج ہی عطیہ کریں۔
عطیہ کرنے کا لنک: hrnww.com/donate


