بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں بی ایس پروگرام کی منظوری کے عمل میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں بی ایس پروگرام کی منظوری کے عمل میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، مختلف کالجز کو بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹر سائنس، ایجوکیشن، بی ایڈ، اور ارلی چائلڈ ایجوکیشن سمیت دیگر پروگراموں کی منظوری اور وزٹ کی اجازت دینے کے بدلے مبینہ طور پر 40 لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اہم عہدے پر فائز کی سرپرستی میں نے التمش اور سیلیڈ کالجز سے ایڈوانس رقم وصول کی۔ مزید برآں، انسپکٹر آف کالجز اور شعبہ امتحانات کے بعض اہلکاروں پر بھی اس معاملے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، وائس چانسلر ڈاکٹر حسین مہدی یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور ادارے کی ترقی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ان کے قریبی حلقوں میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی ان کی کاوشوں پر سوالیہ نشان کھڑا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں