سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت پنجاب نے سیلاب سے مثاتر اضلاع کے سکولوں کے بجالی کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کرلیا ہیں،شدید نقصان والے سکولوں پر 3 لاکھ جزوی سکولوں کو 2 لاکھ دئیے جائے گئے،ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن چیئرمین ملک شعیب اعوان بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کی ھدایت پر سیلاب زدہ اضلاع کے سرکاری سکولوں جو سیلاب میں شدید متاثر ہوئے ہیں انکی فوری بجالی کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کئے گئے ہیں، ملک شعیب اعوان نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی بحالی کیلئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 50کروڑ کے فنڈزمنظورکرلیے۔ جس سےشدیدنقصان کا شکار ہونیوالے سرکاری سکولوں کو 3لاکھ روپے اور جزوی نقصان والے سکولوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ ملک شعیب اعوان نے بتایا کہ اس کے علاوہ معمولی نقصان والےسکولوں کو 1 لاکھ روپےفراہم کیےجائیں گے۔مکمل طورپرمنہدم سکولوں میں 2 کمروں کی تعمیرکیلئےخصوصی فنڈ زفراہم کیےجائیں گے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن چیئرمین ملک شعیب اعوان کا کہنا ہے کہ سیلاب سےمتاثرہ پیف سکولوں کا سروے جاری ہے، سروے آئندہ ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا سروے کی بنیادپرمتاثرہ سکولوں کی بحالی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا ۔
انسانی حقوق کی آگاہی کو سپورٹ کریں۔
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور امتیازی سلوک کو ہوا دینے والے قوانین کے خلاف زور دیتا ہے۔ آپ کا عطیہ مدد کرتا ہے:
مذہبی آزادی اور شہری حقوق کو متاثر کرنے والی پالیسیوں کی نگرانی کریں۔
تعصب سے پاک جامع کمیونٹیز کی وکالت کریں۔
عوام کو غلط معلومات سے آگاہ کریں۔
انصاف اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے HRNW کے ساتھ کھڑے ہوں۔ سب کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آج ہی عطیہ کریں۔
عطیہ کرنے کا لنک: hrnww.com/donate


