کوئٹہ (ایچ آر این ڈبلیو): حکومتی حکام کے مطابق کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ کلی گل محمد اور ایئرپورٹ روڈ کے علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 200 سے زائد افغان مرد و خواتین کو چمن بارڈر کی جانب روانہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، افغان شہریوں کو پہلے ہی رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت دی جا چکی تھی، لیکن قانونی ضوابط پر عمل نہ ہونے پر کارروائی ناگزیر تھی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آئندہ دنوں میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
افغان شہریوں کو باعزت طریقے سے گاڑیوں میں بٹھا کر بارڈر تک پہنچایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں قومی سلامتی اور موجودہ قوانین کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔


