اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو): ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان عدالت کے باہر صلح ہو گئی ہے، جس کے بعد مقدمے کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والی معاہدے کے بعد سامعہ حجاب عدالت میں بیان حلفی جمع کروائیں گی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج دونوں مقدمات میں ملزم حسن زاہد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہونی تھی، لیکن مدعی کی غیر حاضری اور صلح نامہ نہ جمع کروائے جانے کی وجہ سے معاملہ لٹک گیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی تاریخ مقرر کی ہے۔
حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں اغوا، دھمکیوں اور دیگر دفعات تحت مقدمات درج ہیں۔ دونوں فریقوں کے وکلاء نے عدالت میں صلح کی تصدیق کی ہے۔
————————————
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


