اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی فوری طور پر معطل کر دی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہدایت کے مطابق جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست کا بل وصول کیا جا چکا ہے، ان کی رقوم آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کر دی جائیں گی۔
یہ اقدام سیلاب سے متاثرہ لاکھوں خاندانوں کے لیے فوری ریلیف فراہم کرے گا، جنہیں حالیہ قدرتی آفت کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ “عوام کے مشکلات میں حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔”
————————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ: hrnww.com/donate


