61

انجینئر محمد علی مرزا کا این سی سی آئی اے کو 7 روزہ ریمانڈ، توہین مذہب کے مقدمے میں تفتیش

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو)خودساختہ مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا (مقامی جہلم) کو توہین مذہب کے مقدمے میں 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سینیئر سول جج وقار حسین گوندل نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر 18 ستمبر تک ریمانڈ منظور کیا ہے۔

انجینئر محمد علی مرزا کو ابتدائی طور پر 26 اگست کو ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر سیکشن 3 مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں ایک مذہبی جماعت کے کارکن کی شکایت پر تھانہ سٹی جہلم میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295-سی اور پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم کو سخت سیکیورٹی کے تحت راولپنڈی منتقل کیا گیا، جہاں این سی سی آئی اے نے عدالت سے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ حاصل کیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ملزم کو 19 ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

——————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں