56

صدر زرداری کا گولڈن پانڈا کلچر فورم میں خطاب، “فن انسانی تہذیب کا مشترکہ ورثہ ہے

چنگدو(ایچ آراین ڈبلیو): صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شہر چنگدو میں منعقدہ دوسرے گولڈن پانڈا انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آرٹسٹوں کی تخلیقی صلاحیتیں سرحدوں کی قید سے آزاد ہوتی ہیں اور لوگوں کو متحد کرتی ہیں۔” انہوں نے چینی قیادت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاک چین تہذیبی تبادلے کے وژن کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

صدر زرداری نے چین کے عالمی اقدامات جی ڈی آئی، جی ایس آئی اور جی جی آئی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ “یہ اقدامات پائیدار ترقی، علاقائی استحکام اور عالمی اداروں کی شمولیت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ فن ایک عالمی زبان ہے جو دوریوں کو ختم کرتی ہے اور پاک چین دوستی باہمی احترام کی روشن مثال ہے۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “ثقافت امن، خوشحالی اور مشترکہ مستقبل کے لیے اہم پل کا کام کرتی ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ تہذیبی تبادلے اور باہمی سیکھنے کے عمل کو مزید فروغ دے گا۔”

———————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں