لاہور (ایچ آراین ڈبلیو)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور اور جلالپور پیروالہ (ملتان) کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف کیمپس میں متاثرین سے براہ راست بات چیت کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ “ہر سال قیمتی جانیں اور املاک کا نقصان ریاست برداشت نہیں کر سکتی۔ اچھی حکمرانی اور مستقل بنیادوں پر انفراسٹرکچر کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔”
آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہوائی جائزہ لیا اور سول انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ “پاک فوج عوامی بہبود کے تمام اقدامات میں مکمل تعاون کرے گی۔” متاثرین نے پاک فوج کی بروقت امداد پر شکریہ ادا کیا۔
دورے کے دوران چیف سیکریٹری پنجاب اور سینئر سول افسران موجود تھے۔ فیلڈ مارشل نے ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں کی خدمات کو سراہا جنہوں نے مشکل حالات میں رات دن کام کیا۔
—————————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


