57

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قید کے خلاف اقوام متحدہ کو ہنگامی اپیل

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قید کے خلاف اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ آن اربیٹریری ڈیٹینشن کو ہنگامی اپیل پیش کی گئی ہے۔ عمران خان کے بیٹوں اور بشریٰ بی بی کی بہن کی جانب سے دی گئی اس اپیل میں الزام لگایا گیا ہے کہ “عمران خان کو طویل عرصے سے تنہائی کی قید میں رکھا گیا ہے اور انہیں بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے۔”

اپیل کے متن میں کہا گیا ہے کہ “یہ قید بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔” درخواست میں زور دیا گیا کہ “اقوام متحدہ فوری طور پر پاکستانی حکومت سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرے۔”

ذرائع کے مطابق، عمران خان کو ان کی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کو بغیر کسی ثبوت کے حراست میں لیے جانے پر بین الاقوامی اداروں کی توجہ طلب کی گئی ہے۔

——————————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں