46

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا قوی امکان، ڈیزل پر 4.79 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 15 ستمبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو حتمی ورکنگ سمری ارسال کر دی ہے، جس کے تحت 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ متوقع ہے۔ انڈسٹری کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق ڈیزل پر 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر، پیٹرول پر 1 روپے 54 پیسے، مٹی کے تیل پر 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اوگرا کی طرف سے بھیجی گئی ورکنگ سمری پر پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ لیوی اور ٹیکسز کا جائزہ لے گی، جس کے بعد حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کے پاس بھیجا جائے گا۔ یہ اضافہ عالمی تیل کی قیمتوں اور زرمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق، اگر یہ اضافہ منظور ہوتا ہے تو اس کا اثر نقل و حمل اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر پڑے گا، جو عوام کے لیے مہنگائی کا باعث بن سکتا ہے۔

————————————
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں