46

عمرے کی آڑ میں غیرقانونی امیگریشن کی کوشش ناکام، 4 مسافر گرفتار

فیصل آباد (ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر عمرے کے ویزہ پر سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کو مشکوک پایا اور انہیں فلائٹ FZ392 سے اتار دیا۔ گرفتار افراد میں محمد مزمل، محمد اوسامہ، محمد طاہر اور محمد منیب شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کے موبائل فونز سے غیرقانونی سمندری راستے سے یورپ جانے کے ثبوت ملے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ مسافر عمرے کی آڑ میں دراصل لیبیا جا رہے تھے، جہاں سے وہ سمندر کے راستے یورپ پہنچنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق، مسافر نوید الحسن نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھے، جو غیرقانونی امیگریشن کروانے میں ملوث ہے۔ یہ مسافر اس سے قبل بھی کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے کی ناکام کوشش کر چکے ہیں۔ تمام مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید گرفتاریوں کے لیے تفتیش جاری ہے۔

——————————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں